تجارتی خبریں

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی :انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر285.25روپے سے بڑھ کر285.85روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر286.50روپے سے بڑھ کر287روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر313روپے سے بڑھ کر314روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر360روپے سے بڑھ کر362روپے ہو گئی