قومی خبریں

پاکستان آرمی کے جانبازمیجر اعجاز کریم کا تاریخی کارنامہ

راولپنڈی :پاکستان آرمی کے جانبازمیجر اعجاز کریم کا تاریخی کارنامہ، میجر اعجاز کریم کی قیادت میں گلگت بلتستان سکاﺅٹس ٹیم نے K-2 کو کامیابی سے سر کرلیا ، 8611 میٹر کی بلندی پر میجر اعجاز کریم نے گلگت بلتستان اسکاﺅٹس کا جھنڈا لہرایا ، پوری قوم کی میجر اعجاز کریم اور گلگت بلتستان سکاﺅٹس ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔پاک فوج کے جوان وطن کی خاطر قربانیاں دینے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے تحت ملک کا نام عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، حال ہی میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر اعجاز کریم اور گلگت بلتستان سکاو?ٹس ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی، 29 جولائی 2024 کو گلگت بلتستان سکاو?ٹس ٹیم نے K-2 کو کامیابی سے سر کیا جس کی قیادت میجر اعجاز کریم کر رہے تھے ، یہ تاریخی فتح جی بی اسکاو?ٹس کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت ہوئی ، تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان اسکاو?ٹس نے ایسے جرات مندانہ مشن کو سرانجام دیا، 8611 میٹر کی بلندی پر میجر اعجاز کریم نے گلگت بلتستان اسکاو?ٹس کا جھنڈا لہرایا ، میجر اعجاز کریم کا یہ غیر معمولی کارنامہ نہ صرف ان کی ٹیم کے اندر موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مہارت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ان کی غیر متزلزل لگن کو بھی اجاگر کرتا ہے ، گلگت بلتستان اسکاو?ٹس کی بہادری استقامت اور ہمت نے نہ صرف پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی روشن مثال قائم کی، گلگت بلتستان اسکاو?ٹس کی یہ فتح آنے والے وقتوں تک عزم اور کامیابی کی علامت کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔