قومی خبریں

فلسطین کا معاملہ مسلم امہ کا ہے اور یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے:یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد :سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ مسلم امہ کا ہے اور یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اس پر سفارتی اور دیگر فورم پر حمایت کرتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی کریں گے،اسرایل کی بربریت سے پوری دنیا میں اثر پڑا اور انکے حملے ہونے کے باوجود وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تمام قراردادیں پس پشت چھوڑ کر جنگ کا راستہ اپنایا،جنگیں مسائل کا حل نہیں اور اسی طرح کشمیر میں بھی جاری ہے،اسرائیل جان لے کہ کشمیر کی عوام کو نہیں دبایا جا سکا تو وہ فلسطین کو بھی زیر نہیں کر سکے گا،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلہ کشمیر اور فلسطین کا حل مذاکرات میں مضمر ہے،اور ایسے مسائل کو بندوق سے نہیں دبایا جا سکتا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زیر صدارت لاہور میں فلسطین کے معاملہ پر بات چیت ہوئی اور او آئی سی کی بنیاد رکھی گئی تھی،یوسف رضا گیلانی نے غیر ملکی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات نوٹ کرلی جائے جنگ مسائل کا حل نہیں مذاکرات کرنا ناگزیر ہونگے،جبر،ظلم،تشدد سے کسی کی بھی انسانی حقوق کو نہیں دبا سکتیں،اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق 33میڈیکل سینٹرز غزہ میں تباہ کر دئیے گئے جو کہ قابل مذمت ہیں،۔