قومی خبریں

دنیا جتنا نظر انداز کرے، مسئلہ کشمیر خطے کا فلیش پوائنٹ ہے،مشعال ملک

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا جتنا نظر انداز کرے ،مسئلہ کشمیر خطے کا فلیش پوائنٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے،قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں سے زمین چھینی اور غیرقانونی ہاسنگ سوسائٹی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں چیمبر آف کامرس کو ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مذہبی آزادی سلب کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت
کی 10لاکھ فوج کا مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا  تنا بھی نظر انداز کرے ، مسئلہ کشمیر خطے کا فلیش پوائنٹ ہے۔