بلوچستان کے وکلائ کا شمار ملک کے بہترین وکلائ میں ہوتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سانحہ سول ہسپتال کے شہید وکلائ کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کے شہداء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، بزدل دہشت گردوں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے ہمارے دلوں پر وار کیا انہوں نے شہدائ کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام اور حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ میں ہم سے بچھڑنے والے شہید وکلاء کی یادوں کو یقیناً کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے وکلائ کا شمار ملک کے بہترین وکلائ میں ہوتا ہے جو شعبہ قانون اور قانونی امور سے متعلق بہتر آگاہی اور ادراک رکھتے ہیں، سانحہ کی صورت میں اس اہم شعبے میں پیدا ہونے والے خلائ کو پر کرنے کے لئے نوجوان وکلائ کو اسکالرشپ پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے پاکستان بار کونسل،بلوچستان بار کونسل اور تمام ضلعی بار ایسوسی ایشن کے لئے خصوصی گرانٹ ان ایڈ دی ہے اور ان کے لیے مستقل طور پر مالی سال 2023 -24 میں بجٹ مختص کیا گیا ہے تاکہ وکلاءکو بہترین سہولیات مل سکیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں دیرپا بنیادوں پرامن کے قیام کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، کیونکہ ایک فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے امن ناگزیر ہے جس سے معاشرے کے تمام طبقات بلاکسی خوف وخطر اپنے اپنے شعبوں میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکیں گے۔