ڈہرکی ٹرین حادثے کی ذمہ دار وزارتِ ریلوے ہے، زویا ناصر
کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے وزارتِ ریلوے کو ڈہرکی ٹرین حادثے کی ذمہ دار قرار دے دیا۔زویا ناصر نے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’دو ٹرینیں حادثے کا شکار ہوگئیں اور اس کی ذمہ دار صرف اور صرف ہمارے وزارتِ ریلوے ہے‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’اس بار! آپ اس افسوسناک واقعے کےلئے ٹرین آپریٹرز کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے ہیں‘۔ا±نہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے 60 سے زائد معصوم افراد کی زندگیاں ختم ہوگئی ہیں‘۔