قومی خبریں

ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا، 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی

اسلام آباد:پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند نظرآگیا، 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔عید میلاد النبی? کے سلسلے میں ملک بھر میں 17 ستمبر بروز منگل کو عام تعطیل ہو گی۔