قومی خبریں

عدالت نے جو حکم دیا ہے اسکی پاسداری ہو گی ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ عدالت نے جو حکم دیا ہے اسکی پاسداری ہو گی ،قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کو ویلکم کیا جا رہا ہے، لاڈلے کو سہولت کاری دی جا رہی ہے ۔ ملکی صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر یا منگل کو ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ایمر جنسی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ قومی خزانے کو ٹیکہ لگانے کو ویلکم کیا جا رہا ہے ۔ اس کے تحفط کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔ نئی سہولت کاری نہ ہوتی تو حالات پر دو یا تین دن میں قابو پا لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ملزم کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے ۔ ایسے حالات میں مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا جلاو گھیراو میں ملوث عناصر کی شناخت جاری ہے ، بہت سے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایما پر تمام حملے کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا صدر مملکت نے منصب کی مٹی پلید کر دی ، انکا کردا ر شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اجلاس پیر یا منگل کو ہو گا ۔