تجارتی خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 300روپے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی،16اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 22روپے تک جبکہ پٹرول کی قیمت میں 13روپے تک اضافے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔