قومی خبریں

صدر نے کرسچین میرج ترمیمی ایکٹ 2024ءپر دستخط کر دئیے

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچین میرج ترمیمی ایکٹ 2024ءپر دستخط کر دئیے ۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری کی مرد و خواتین کے لئے شادی کی عمر اٹھارہ سال کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اقلیتی امور چوہدری سالک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ کرسچین برادری کے مرد و خواتین کے لئے اس سے قبل شادی کی عمر سولہ سال تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مسیحیوں کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔ تمام محکمو ں میں اقلیتوں کے لئے ملازمتوں کا کو ٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔ پولیس سمیت دیگر سرکاری محکموں میں اقلیتوں کے کوٹہ میں اضافہ ہو نا چا ہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں جو مل کر حل کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا معاشرے میں فرقہ واریت اور انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ۔