قومی خبریں

پورے ملک میں بجلی کی قیمت کم کی جائے،حافظ نعیم الرحمان

لاہور :امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیرات نہیں حق مانگ رہے، پورے ملک میں بجلی کی قیمت کم کی جائے، حکومت سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرائیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے 90فیصد ٹیکس وصولیاں ہوتی ہیں، لیکن سندھ حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں، اگر پنجاب میں علامتی ریلیف ہی سہی اگر وہ کرسکتے ہیں تو سندھ حکومت کو کیوں ریلیف نہیں دے سکتی؟ خیرات نہیں حق مانگ رہے، پورے ملک میں بجلی کی قیمت کم کی جائے، حکومت سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرائیں گے، کاو¿نٹ ڈاو¿ن جاری ہے ہم متحرک بھی رہیں گے، 28اگست کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کریں گے۔یاد رہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور ملتان میں جماعت اسلامی کے تحت منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں میں دبا دیا ہے، بجلی کے ان بلوں نے عوام کو بے حال کردیا، حکمرانوں کی مراعات اور عیاشیوں کے عوام اب متحمل نہیں ہوسکتے یہ شعور پھیل چکا ہے۔