تجارتی خبریں

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بے قابو: 270روپے میں فروخت ہونے لگا

کوئٹہ: کوئٹہ شہر اور گردونواح میں ایر انی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بے قابو کل 230روپے میں فروخت ہونے والا پیٹرول آج 270روپے میں فروخت ہونے لگا مہنگائی کے مار ے عوام رل گئے کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق ایرانی پیٹرولیم مافیا کی ملی بھگت سے بارڈر سے انتہائی سستے داموں ملنے والا پیٹرول بھتہ مافیا کی وجہ سے عوام کو انتہائی مہنگے داموں مل رہا ہے بارڈر مافیا اور بھتہ خوروں نے عوام کو ایرانی پیٹرول کے فوائد سے محروم کردیا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور دیگر زمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کی جائے یا اسکو مکمل طور بند کیا جائے ایک طرف اس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے تو دوسری جانب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا جبکہ بارڈر مافیا اور بھتہ خور مافیا اربوں روپے کما رہے ہیں عوام رل گئے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں