قومی خبریں

وقت آگیا ہے عالمی برادری فلسطین مسئلے کا فوری اور مستقل حل یقینی بنائے ، نواز شریف

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہائیوں کا ظلم و ستم ، جبری پالیسیاں اور نام نہادنسل کشی فلسطینیوں کے جوش و جذبے کو توڑ نہیں سکے ۔منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو فلسطین کے خلاف اس ظلم و جبر سے روکے اور مسئلے کا فوری اور مستقل حل یقینی بنائے ۔