دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ وزیر اعظم کا کوئی کارنامہ نہیں: بلاول بھٹو
کراچی :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں، دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ عمران خان کا کوئی کارنامہ نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے دعوو¿ں میں مصروف عمران خان کوعوام کا خیال نہیں، انہوں نے کہا بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے کچھ چھپ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔