قومی خبریں

زندگی میں تین چیزیں کردار، ہمت اور قابلیت بہت اہم ہیں‘جنرل (ر)راحیل شریف

لاہور :سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں انکی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب کا انعقاد۔جنرل راحیل شریف کو یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے سابق آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا ،جی سی یونیورسٹی آمد پر طلباءنے سابق آرمی چیف کا پرجوش استقبال کیا۔جنرل راحیل شریف نے بطور 15 ویں آرمی چیف ملک کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ،بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راحیل شریف 42 ممالک کے اسلامک ملٹری کاو¿نٹر ٹیررازم کولیشن کے پہلے ملٹری کمانڈر بنے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے پر بے حد فخر محسوس کر رہے ہیں،کچھ طلبائ ایسے ہوتے ہیں جن سے تعلیمی اداروں کا وقار بلند ہوتا ہے، ہم سب کوجنرل راحیل شریف اور انکے خاندان کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے۔اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ راوئین ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں،اس تعلیمی ادارے سے بہت سی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی ، آج اپنے مادر علمی کو ترقی کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،میرے دونوں بھائیوں نے بھی گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ طلبائ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، آپ تعلیمی اداروں میں اپنے وقت سے بھرپور استفادہ کریں،زندگی میں کامیابی کے لئے جذبہ اور لگن بہت ضروری ہے۔۔