ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم کو 23 جون کو دوبارہ پیش کیاجائیگا
اسلام آباد:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میںملزم کو 23 جون کو دوبارہ پیش کیاجائیگااس سے قبل ملزم کوموبائل کی برآمدگی کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈدیاگیاتھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو ملزم عمر حیات کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرپیش کیا جائیگا
پروسیکیوشن کی جانب سے عدنان علی راجہ نوید حسین اور مذہب بشیر بھی عدالت میں پیش ہوں گے سابقہ سماعت پرپراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھاملزم کے زیر استعمال گاڑی برامد ہو چکی ہے
موبائل فون برامد نہیں ہوا ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے موبائل فون فراہم نہیں کر رہا ملزم کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 23 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیاتھا۔