بین الاقوامی خبریںکھیل کی خبریں

فیفا کی تصدیق کے بعد ایران امریکا میں ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے،ٹرمپ

اوٹاوا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو فیفا ورلڈ کپ2026 میں شرکت کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ فیفا اس کی تصدیق کر دے۔فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی جانب سے ایران کی شرکت کی تصدیق کے بعد ٹرمپ نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ ایران نے بھی امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں کھیلنے دیا جائے، جو جون اور جولائی میں شمالی امریکا میں منعقد ہوگا۔