ترکی کا افغانستان میں مزید فوج نہ بھجوانے کا اعلان
انقرہ:ترکی نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد مزید فوج نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر دفاع پلوسی آکار نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے فوجی انخلا کے بعد کابل ائرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے مزید فوجی دستے نہیں بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشن کے لیے لاجسٹک اور مالی مدد پر امریکہ سے بات چیت جاری ہے اور جلدامریکی وفد کے ساتھ معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترک وزیردفاع نے واضح کیا کہ ترکی 6 سال تک کابل ائرپورٹ کی سکیورٹی مشن کے تحت موجودگی رکھے گا اور نیٹو مشن کے تحت ہمارے 500 فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔