امریکی صدارتی انتخابات:کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4 فیصد جبکہڈونلڈ ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے.سروے
واشنگٹن: امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تازہ قومی سروے کے مطابق کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے. اس سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اور امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف سروے میں ایک دوسرے پر معمولی سبقت سے آگے ہوتے رہے ہیں.کملا ہیرس کو جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد امریکی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا ہے کملا ہیرس نے گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے باضابطہ طورپر صدارتی نامزدگی قبول کی ہے پارٹی کنونشن سے خطاب میں کملا ہیرس نے غزہ کی صورتحال کو مکمل تباہی قرار دیا تھا. کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاﺅس میں آنے کے نتائج سنگین ہونگے، وائٹ ہاﺅس میں ٹرمپ کا دور افراتفری سے بھرپور تھا، ٹرمپ نے گزشتہ الیکشن کے بعد جو کچھ کیا اس سے بھی بدتر ہو سکتا ہے، ٹرمپ نے مسلح ہجوم کو کیپیٹل ہل بھیجا تھا.ادھر سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ کینیڈی جونیئر امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبردار ہو کر ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی. آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے اپنی مہم ختم کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا اور اپنی دستبرداری کے چند گھنٹے بعد رابرٹ کینیڈی ریاست ایرا زونا میں ایک انتخابی مہم کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شامل ہو گئے.رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے کئی ڈیموکریٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے رابرٹ کینیڈی سابق ڈیموکریٹ صدرجان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں ادھرکاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرزکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی.