اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی،نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کےلئے ہاتھ پاوں ماررہی ہے:عثمان بزدار
لاہو: وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزےشن جماعتوں کے پاس نہ کوئی اےجنڈا ہے نہ کوئی حکمت عملی۔نااہل اپوزےشن اپنی کرپشن بچانے کےلئے ہاتھ پاو¿ں ماررہی ہے۔پی ڈی اےم کانااہل ٹولہ ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہے۔کورونا کے قومی چےلنج پر پی ڈی اےم کا منفی روےہ اےک المےہ ہے ۔افسوس کا امر ہے کہ پی ڈی اےم نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اوراب بھی اس کا منفی روےہ قوم کے سامنے عےاں ہے۔کورونا وباءمےں عوام کو تنہا چھوڑنے والے ےہ عناصر خود مارے مارے پھر رہے ہےں۔ان لوگوں نے اپنی منفی سیاست کی خاطر عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی۔پی ڈی اےم عناصر نے ہر موقع پر عوام کو تنہا چھوڑا ہے۔کورونا کی تےسری لہر کے باوجود اس بے حس ٹولے نے اپنی منفی روش نہےں بدلی۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان مےںکورونا کی تےسری لہر کے باعث صورتحال تشوےشنا ک ہے۔کورونا کا پھےلاو¿ روکنے کےلئے عوام کا بھر پور تعاون بے حد ضروری ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان کے عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ۔ انتشار کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔ آرپار کے دعویداروں کی منفی سیاست آرپار ہو چکی ہے ۔ پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے ۔ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔