پی ایس ایل ، عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر رپورٹ کر دیا گیا
راولپنڈی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر عثمان طارق کا باولنگ ایکشن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران ایک بار پھر رپورٹ ہوگیا ہے۔
ان کا ایکشن رپورٹ ہونے کی اطلاع اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف ان کی ٹیم کے میچ کے دوران سامنے آئی تھی جس میں آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براو¿ن نے امپائرنگ کی تھی۔
آف اسپنر ٹورنامنٹ میں باو¿لنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم دوبارہ رپورٹ ہونے کی صورت میں انہیں باو¿لنگ سے روک دیا جائے گا۔
پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ، "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو اتوار کی شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف پی ایس ایل ایکس میچ کے دوران فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براو¿ن نے مشتبہ بولنگ ایکشن کی اطلاع دی۔
"قواعد کے مطابق عثمان مستقبل کے میچوں میں باو¿لنگ جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم اگر وہ دوبارہ رپورٹ ہوئے تو انہیں باو¿لنگ سے روک دیا جائے گا اور انہیں دوبارہ بولنگ شروع کرنے سے پہلے آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلیئرنس حاصل کرنا ہو گی۔”
یہ بات قابل غور ہے کہ عثمان طارق کا گزشتہ سال پی ایس ایل 9 کے دوران مشتبہ بولنگ ایکشن کے لیے بھی رپورٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل 9 میں پانچ میچ کھیلے اور صرف دو وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنا پی ایس ایل 10 میں وہ اب تک دو میچوں میں تین وکٹیں لے چکے ہیں۔