قومی خبریں

ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، حافظ طاہر اشرفی

لاہور: چئیرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہر گز قابل قبول نہیں ۔ دنیا میں سب سے بڑا سفاک ملک اسرائیل ہے ۔ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا اسرائیل اور بھارت میں حقوق انسانی کی سنگین کلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا اسرائیل اپنے گریبان میں جھانکے ملک کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا اسرائیل ہو یا بھارت کسی کو ملک کے داخلی معاملات میں اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا امت مسلمہ کو اسوقت اسلام فوبیا کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا تمام اہل اسلام سے اپیل ہے کہ حرمت والے مہینے محرم میں تمام مسالک ایک دوسرے کا احترام کریں ۔ انہوں نے کہا آسمانی کتا بوں کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد برادر اسلامی ممالک سے سرمایہ کاری پاکستان آنا شروع ہو جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان منصوبہ اس وقت کامیاب ہو گا جب سب متحد ہو کر کام کریں گے ۔