قومی خبریں

کس نے کہاں عید منائی؟

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کی نماز نتھیا گلی میں ادا کی جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں نماز عید پڑھی ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ماڈل ٹاﺅن اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چاند رات اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچنے جہاں انہوںنے نماز عید ادا کی اور 2 روز تک قیام کیا جبکہ عید کے تیسرے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ گورنر ہاﺅس کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بادشاہی مسجد، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں نمازعید ادا کی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاﺅس پشاور میں نماز پڑھی۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہور میں نماز عید کی امامت کی۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عید کی نماز ماڈل ٹاﺅن میں ادا کی جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں نماز عید ادا کی۔چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں پڑھی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں نمازعید پڑھائی،مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے ایک مقامی مسجد میں نماز عید ادا کی ۔