کھیل کی خبریں

اسکلز کیمپ میں فٹنس سمیت مختلف تکنیک پر کام کر رہے ہیں، ندا ڈار

کراچی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ اسکلز کیمپ میں فٹنس سمیت مختلف تکنیک پر کام کر رہے ہیں، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اب کرکٹ تبدیل ہوگئی ہے، ہمیں تیز کرکٹ کھیلنی ہے جس کے لیے فٹنس ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔یہ بات انہوں ںے نیشنل اسٹیڈیم میں حنیف محمد ریجنل اکیڈمی کرکٹ گراو¿نڈ پر پی سی بی کے تحت جاری پانچ روزہ اسکلز کیمپ کے تیسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔قومی کپتان نے کہا کہ 20 کھلاڑیوں کے کیمپ میں جونیئر اور سینیئر کا اچھا کامبی نیشن موجود ہے ، ہیڈ جو۔ مارک کولز کی زیر نگرانی کیمپ میں ہم نے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا ہے کہ اپنی اسکلز بہتر کریں، کچھ لڑکیوں نے کافی متاثر کیا، میں خود ان کرکٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ہمیں اندازہ ہے کہ ہمارے پاس کن شعبوں میں کمی ہے اس کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ندا ڈار نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہمیں اس کیمپ میں نظر آئی ہیں، اچھی تربیت کے اچھے نتا?ج آ?یں گے، امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو مزید کچھ اچھی کھلاڑی مل جائیں گی۔