کھیل کی خبریں

ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ؛ پاکستان نے کیویز کو بھی روند ڈالا

ہیوسٹن :امریکا میں جاری ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کے ٹیم میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے گروپ سی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مقابل تھیں، جہاں قومی ٹیم نے کیویز پر 3-0سے غلبہ پایا۔پاکستان کے عبداللہ نواز نے چارلی کو 11-04، 11-04 اور 11-08 سے، حمزہ خان نے فریڈی جمیسن کے خلاف 11-03، 11-03اور 11-06سے جبکہ محمد احمد نے کرسٹوفر کو11-02، 11-04 اور 11-05 سے زیر کیا۔اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے جرمن ٹیم کو 2-1سے ہرایا تھا