قومی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ” ورلڈ پریس فریڈم ڈے “ اتوار کو منایا گیا

جہانیاں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ” ورلڈ پریس فریڈم ڈے “ 3مئی اتوار کو منایا گیااس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں پاکستان بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے منانے کا مقصد سوسائٹی کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلئے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور لاتعداد پس دیوار زنداں ہیں ۔ ” ورلڈ پریس فریڈم ڈے “ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3مئی کو کو منایا جاتا ہے اس دن کا آغاز 1993ءسے ہوا تھا اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔