قومی خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان سے قطری شاہی خاندان کے رکن کی ملاقات

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سے قطری شاہی خاندان کے رکن کی ملاقات. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں قطر شاہی حکمراں فیملی کے رکن شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی کی قیادت میں قطر کے وفد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

وزیراعلیٰ بلوچستان

:Image Credit

وزیراعلیٰ بلوچستان سے قطری شاہی خاندان کے رکن کی ملاقات:

وزیر اعلٰی بلوچستان نے قطر شاہی حکمراں وفد کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان سے 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں کی تربیت دیکر قطر و دیگر ممالک میں بھیجوائیں گے.

click here to read more
صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کئے جاررہے ہیں یہ نوجوان باعزت روزگار اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ بھی پاکستان بھیجوائیں گے.
اس پروگرام کی بدولت معاشی استحکام آئے گا اور غربت میں کمی آئے گی قطر کے شہزادے شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے.
اور مختلف شعبوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دیں گے، اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان کی جانب سے معزز مہمانوں کو سوئنیر اور تحائف بھی دئیے گئے۔