پی آئی اے مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار، 13پروازیں منسوخ، 22تاخیر کا شکار، عوام کو مشکلات کا سامنا
اسلام آباد:پی آئی اے کے تکنیکی مسائل کے باعث 13پروازیں منسوخ،22تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
جمعہ کو بھی پی آئی اے کے آپریشن مسائل کے باعث 13 پروازیں منسوخ جبکہ 22 تاخیر کا شکار ہوگئیں، مسائل حل نہ کرنے سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافر ذہنی اذیت میں مبتلا ہو نے لگے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832، اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 319،اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پروازیں ای آر 502، پی ایف 125، 126،فیصل آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 341،دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284، پشاور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 217،ابوظہی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 262، دبئی کیلئے پی کے 233،مسقط سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز ایف ایل 725منسوخ کر دی گئیں۔
جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 764اور مسقط سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 292کراچی منتقل کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق 22 ملکی و غیر ملکی پروازیںتاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔