شوبز

عینی طاہرہ، بابر علی سیٹ کام میں میاں بیوی بن گئے

لاہور: اداکارہ عینی طاہرہ اور بابر علی میاں بیوی بن گئے ۔ دونوں اداکار یہ کردار ٹی وی سیٹ کام ”معاملہ گڑ بڑ ہے “میں ادا کر رہے ہیں۔ اداکارہ عینی طاہرہ ،بابر علی ، انعام خان ، نواز انجم سمیت دیگر گزشتہ دو روز سے سرگودھا میں سیٹ کام کی ریکاردنگ میں مصروف ہیں۔ اس سیٹ کام کے رائٹر اسد بخاری اور ڈی او پی اکرم پھلروان ہیں جبکہ اس کے ڈائریکٹر آصف خلیل ہیں۔