پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں،اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، فواد چوہدری
لاہور: وفاقی وزےر اطلاعات و نشرےات فو اد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مےں گروپنگ نہےں عمران خان کی قےادت مےں ہم سب اکھٹے ہےں ،ہرجماعت مےں چھوٹے موٹے اختلاف ہو تے ر ہتے ہےں ےہ جمہورےت کا حسن ہے ۔ چاہتے ہےں کہ علی ظفر کی رپورٹ پبلک کی جائے ہمےں اور ان کو رپورٹ پر اعتماد ہے ۔ امےد ہے اختلافات کی خبروں پر لڈےا ں ڈالنے والے اب لڈےاں ختم کر دےں گے۔ لاہور مےں نعمان لنگڑےا ل کی رہائش گاہ کے باہر مےڈےا سے گفتگو کر تے ہوئے وزےر اطلاعلات کا کہنا تھا کہ وزےراعظم عمران خان کی ہداےت پرترےن گروپ کے ظہرانے مےںشرکت کےلئے آئے اور ان کا موقف تفصےل سے سنا ان کے موقف مےں بڑا وزن ہے ہمارے درمےان روابط مےں بہتری لانے کی ضرورت ہے، ہمارے سارے اےک خاندان ہےں آپس مےں رابطے کی کمی ہوسکتی ہے بنےادی چےزوں پر ہم سب اکھٹے ہےں ےہ وہ لو گ ہےں جس سے پارٹی کو استفادہ ہو نا چاہےئے۔جہانگےر ترےن کے معاملے پر واضح موقف ہے چھوٹے موٹے اختلافات ہر جماعت مےں ہوتے رہتے ہےں ارکان نے وزےراعظم کی قےادت پر اعتماد کےا ہے ۔ مےرٹ پر علی ظفر پر مشتمل انکوائٹری کمےٹی بنائی ہے جو تحقےقات کر رہی ہےہم چاہتے ہےں کہ علی ظفر کی رپورٹ پبلک کی جائے ہمےں اور ان کو رپورٹ پر اعتماد ہے ’مجھے پورا یقین ہے کہ نہ تو جہانگیر ترین کو یہ توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان کے لیے غیرقانونی سفارش کریں گے اور نہ ہی عمران خان کا مزاج ہے۔ ہم نے فےصلہ کےا ہے کہ تمام مسائل مل بےٹھ کر حل کرےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعظم کی قےادت مےں ہم سب اکھٹے ہےں تحرےک انصاف ہماری جماعت اور عمران خان ہمارے لےڈر ہےں وزےراعظم عمران خان وہ واحد لےڈر ہےں جو پورے ملک کے لےڈر ہےں ن لےگ سنےٹرل پنجاب اور پےپلز پارٹی سند ھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔ اپوزےشن لڈےاں ڈال رہی ہے کہ اختلافات پےدا ہو گئے امےد ہے اب ےہ لڈےاں ختم ہو جائےں گی، کسی بھی علاقے کو ترقی سے محروم نہےں کےا جا سکتا رنگ روڈ منصوبے مےں کسی کے پےسے نہےں ڈوبے بلکہ بچائے ہےں