پورے ملک کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے، آصف زرداری
کراچی :سابق صدر و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آ صف علی زرداری نے کہا ہے کہ پورے ملک کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے۔ اپنے ایک بیا ن میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ جیالے اپنی قیادت کی طرح بہادر ہیں، سندھ میں جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے جیالوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی بلاول بھٹو کی طاقت ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم بھرپور تیاری سے عام انتخابات لڑیں گے، بلاول نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے وہ اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں کے باوجود بلاول بھٹو بھارت گئے۔