قومی خبریں

پاک فوج کے افسر نے کٹھن چوٹی سر کرلی

راولپنڈی:پاک فوج کے بہادر افسر کا ایک اور کارنامہ، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 21 جولائی کو اپنی بین الااقوامی ٹیم کے ہمراہ Gasherbrum II جیسی کٹھن چوٹی کو سر کرلیا،لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 2018 میں میرشکر، 2020 میں خوڑرگنگ اور 2021 میں گولڈن پیک جیسی مشکل ترین چوٹیوں کو سر کیا ۔پاک فوج کے جری جوان ہر میدان میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ، پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے ہر میدانِ عمل میں ہمیشہ جواں مردی کا ثبوت دیا، حال ہی میں لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید گیارہ رکنی بین الاقوامی کوہ پیماو?ں کی ٹیم کے رکن بنے، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 21 جولائی 2024 کو اپنی بین الااقوامی ٹیم کے ہمراہ Gasherbrum II جیسی کٹھن چوٹی کو سر کیا، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے اس سے قبل بہت ساری کامیاب کوہ پیمائی مہمات کو سرانجام دیا، 2016میں لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید کو قراقرم میں ٹریکنگ کے دوران کوہ پیمائی کا شوق ہوا ، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 2018 میں میرشکر، 2020 میں خوڑرگنگ اور 2021 میں گولڈن پیک جیسی مشکل ترین چوٹیوں کو سر کیا، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 2023 میں کے۔ٹو کو سر کرنے کی مہم جوئی شروع کی مگر خراب موسم کے باعث اس مہم کو درمیان میں ملتوی کرنا پڑا، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 2001 میں آرمی کی میڈیکل کور میں کمیشن حاصل کیا ، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید آرمی میڈیکل کالج میں ایک بہترین اتھلیٹ کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے دوران تعلیم تیراکی، جمناسٹک اور ٹریکنگ میں نمایاں کارکردگی حاصل کی ، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 2008 میں سرجری میں اپنی پہلی سپیشلائزیشن مکمل کی ، 2014 میں لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے اپنی دوسری سپیشلائزیشن ” پلاسٹک اینڈ ریکنسٹریکٹو” میں مکمل کی، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے 2015 میں رائل کالج آف سرجنز (انگلینڈ) کے ساتھ فیلوشپ کی، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید آج کل سی ایم ایچ راولپنڈی میں اپنے فرائض مستعدی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید جیسے افسران پاکستان کا نام روشن کرنے میں ہمہ تن برسرپیکار ہیں اور پوری قوم کو ان فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، پاک فوج کی تاریخ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر رانا حسن جاوید جیسی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔