صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، بندوق کا تحفہ پیش کیا
اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں انہیں بندوق کا تحفہ پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اورسربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کیلئے آصف زرداری خود مولانا فضل الرحمان کے گھر گئے۔ آصف زرداری کے ہمراہ وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری اور ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔