”بیویاں بدل جانے کی کہانی“ بھارتی فلم ”لاپتہ لیڈیز“جاپان میں ریلیز
ممبئی:بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن را کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لاپتہ لیڈیز جاپان میں ریلیز ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن را اور عامر خان کی پروڈیوس کردہ سپر ہٹ فلم لاپتہ لیڈیز بھارت کے بعد جاپان میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے لیے تیار ہے۔بیویاں بدل جانے کی کہانی پر مبنی فلم لاپتہ لیڈیز کا جاپانی ورژن گزشتہ روز 4 جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوا،امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم جاپان میں بھی کامیابی حاصل کرلے گی۔بڑی اسکرین پر زبردست پذیرائی حاصل کرنے والی اس فلم کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل لاپتہ لیڈیز نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2024 (IFFM) میں بہترین فلم ناقدین کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔