ربجانے بلوچستان اخبارات ایکشن کمیٹی سےاظہاریکجہتی کااعلان کردیا
اسلام اباد: راولپنڈی/اسلام ابادبیورو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت صدر سردار شاہد پریس کلب اسلام اباد میں منعقد ہوا ،اجلاس کی کاروائی کا اغازجنرل سیکرٹری سیداصف علی ہمدانی نے کیا۔
ربجا کے صدر سردار شاہد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے بلوچستان میں سرکاری اشتہارات کو BPPRA کے ذریعے پبلش کرنے کا ڈرافٹ حکومت فوری واپس لے،پرنٹ میڈیا جمہوریت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ،
لوکل نیوز پیپرز کی اہمیت کوختم نہیں کیا جاسکتا،ہزاروں خاندانوں کا روز گار وابستہ ہے ،بلوچستان کے مقامی اخباری صنعت کا معاشی قتل بند کرے کیونکہ مقامی سطح پر اخبارات عوامی وصوبائی مسائل کو اجاگر کرنے ،سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اندر ہونے والی بے قاعدگیوں کی نشاندھی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،
اس لئے پرانا سسٹم بحال کرکے ہزاروں خاندانوں کومعاشی بحران سے نکالا جائے سرکاری اشتہارات کی تقسیم سابقہ طریقہ پر کی جائے ، وفاقی طرز پر بلوچستان میں بھی ڈیجیٹل میڈیا کیلئے الگ فنڈز مختص کیا جائے ،
ربجا بلوچستان اخبارات ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کرتی ھے سینئر صحافی قربان ستی نے بلوچستان ریجنل /لوکل اخبارات پرقدغن لگانے کی شدید مذمت کی ،بلوچستان حکومت کوخبردار کیا کہ پہلے ہی بلوچستان کوبے شمار مسائل کا سامنا ہے ،مقامی اخبارات صوبائی سطح پر ہرشعبہ میں ہونے والی بدعنوانیوں،عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں اہم۔کردار ادا کررپے ہیں ،ان پر قدغن کے بجائے مختص سرکاری اشتہارات کوٹہ پر عملدرامد کویقینی بنایا جائے ،
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان اخباری صعنت ایکشن کمیٹی کےساتھ مکمل یکجہتی کی جائے گی ،پرنٹ میڈیا کوترویج دی جائے ،سوشل میڈیا کیلئے الگ بجٹ مختص کیا جائے،ربجا کے تمام ساتھیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جلاس میں بانی ربجا قربان ستی، صدر سردار شاہد ،جنرل سیکرٹری سید آ صف علی ہمدانی، فنانس سیکرٹری حاجی عبدالعزیز، سابق صدور رانا زاہد حسین، نثار احمد، جاوید اقبال چوہدری ،نائب صدور شمیم آ را، اکرم کاشمیری، انفارمیشن سیکرٹری فائزہ شاہ کاظمی ،عابد حنیف، سینیئر صحافی ڈاکٹر عبدالودود قریشی نوید شیخ، سردار فیاض، صغیر احمد، ،محمد شفیق چوہدری، راجہ فیصل،محمد آ یاز استوری،سردار فیاض،سردار لیاقت خان، محمد اشتیاق، راجہ بشیر عثمانی، محمد رفیق، گلزار خان،ا?صف محمود،مصدق حسین ، عید محمد، عظمت خان، عمار، محمد سلیم یاسر جنجوا سواتی نذیر احمد اشفاق جمیل خان اکبر احمد ودیگر نے شرکت کی۔