قومی خبریں

شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا،پاکستان کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی جارحیت اور ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کے ایک ایک قطر ے کا حساب لینے کا اعلان کر دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے علاوہ سکیورٹی حکام نے شرکت کی ،
اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد ملک کی موجودہ صورت حال اور جوابی حکمت عملی پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا ،سکیورٹی حکام نے اجلاس کے شرکاءکو بھارتی جارحیت اور ممکنہ جوابی کارروائی پر بریفنگ دی،
اس کے علاوہ شرکاءکو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے 25 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے ہیں
جو اسرائیلی ساختہ تھے ،اجلاس میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،پاکستانی قیادت کا بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ،فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی جارحیت اور ڈرون حملوں میں شہید ہونےوالوں کا بدلہ لیا جائے گا،ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا،
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں،پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں،پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پر عزم ہے، پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔