قومی خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی مسترد کریں،ایکشن کمیٹی

کوئٹہ:ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ آج 44 ویں روز بھی جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا پہلے ہی مالی مشکلات سے دوچار رہا ہے۔پسند نا پسند کی پالیسیاں بھی صوبے کی واحد صنعت کی تباہی کی ذمہ دار رہی ہیں۔

اب حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ سے پوری اخباری صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ا س سلسلے میں بارہا حکومت کو تحفظات اور زمینی حقائق سے آگاہ کرچکے ہیں کہ یہ ڈرافٹ صوبے کے حقیقی پریس کی تباہی کاسبب بن سکتاہے۔

شرکاءکا کہنا تھا بلوچستان میں صنعتی زونز نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ میڈیا حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر انحصار کرتا ہے۔شرکاءکا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کی بقاءکی جنگ سے دستبردار نہیں ہونگے۔اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکی جائے۔