قومی خبریں

مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے ،عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہیں، جب حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل ترین تھے، ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن کرنٹ اکا ﺅ نٹ سرپلس کر کے ہم نے بڑی معاشی کامیابی حاصل کی، میں نے فلاحی ریاست کیلئے وہ کام کیے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے مافیاز کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہو گی۔مافیاز کے سد باب کےلیے ملکی مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہیلتھ کارڈ کی فراہمی صحت عامہ میں انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے۔فلاحی ریاست کےلئے وہ کام کیے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل کسان کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مشکل وقت میں ہمارے کوئی کام نہیں آیا تو سعودی عرب، متحدی عرب امارات اور چین نے ہماری مدد کی۔کرنٹ اکاونٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جب معاشرے میں انصاف ہو گا تب خوشحالی آئے گی۔گزشتہ ادوار میں غیر ملکی قرضے 4 گنا بڑھے۔انتخابی اصلاحات سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی لائی جا رہی ہیں۔انتخابی اصلاحات سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی لائی جا رہی ہیں۔میں نے گراونڈ میں سیکھا جوآخری گیند تک ہار نہیں مانتا، اسے شکست نہیں ہوتی۔ میں نے اپنی طویل سیاسی جدوجہد میں کبھی ہار نہیں مانی۔میری جدوجہد کا بنیادی مقصد امیر اور غریب کےلیے قانون کی برابری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن قوموں کو تب تباہ کرتی ہےجب حکمران طبقہ بدعنوان ہوتا ہے۔ہمارے ذخائربڑھ رہے ہیں، لوگوں کو معیشت پراعتماد آرہاہے۔ملک میں پہلے قانون کی بالاستی ہوگی تو خوشحالی ا?ئے گی۔غریب ممالک میں قانون و انصاف نہیں ہے۔کرپشن سے فائدہ اٹھانے والا ہر شخص ہمارے خلاف کھڑا ہوا ہے۔بنڈل ا?ئی لینڈ کے بارے میں سندھ حکومت سے بات کریں گے۔جہاں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ہم نے فلاحی ریاست کیلئے وہ کام کیا جو ماضی میں کسی حکومت نے نہیں کی۔ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ تھا لیکن صرف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست میں آ یا تھا ۔حکومتی کارکردگی پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارا سات آٹھ ماہ سے سرپلس میں جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ نے بھی زبردست پر فارمنس دی جب کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے اور ملک میں سیمنٹ کی پیدا وار ریکارڈ ہوئی ہے۔حکومت کے مستقبل کے پلان سے ا?گاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو نئے شہر اور دو ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔ کل سے کسان کارڈ کا پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کو خصوصی رعایتیں دے رہےہیں اور کمزور طبقے کیلیے پہلی بار گھر بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے، قانون کی بالادستی اور ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے عوام اور کارکنان کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مبارک باد بھی دی۔