قومی خبریں

معرکہ حق میں دنیا نے طاقت کا توازن اصل میں بدلتے ہوئے دیکھا‘سینئر صحافی

اسلام آباد :معرکہ حق میں دنیا نے طاقت کا توازن اصل میں بدلتے ہوئے دیکھا،معرکہ حق نے ثابت کر دیا، پاکستان امن چاہتا ہے مگر جنگ مسلط کی جائے تو جواب ایسا دیتا ہے کہ دشمن نسلوں تک یاد رکھتا ہے۔ان تاثرات کا اظہار معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کی تاریخ ساز جنگی کامیابی کور کرنے والے صحافیوں نے کیا۔احمد منصور نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کر دیا، پاکستان امن چاہتا ہے مگر جنگ مسلط کی جائے تو جواب ایسا دیتا ہے کہ دشمن نسلوں تک یاد رکھتا ہے۔لئیق الرحمان نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارتی فضائی برتری کے دعوے کو رافیل طیاروں کی تباہی کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا سوالیہ نشان بنا دیا۔جاوید سومرونے کہا کہ فتح ون اور فتح ٹو راکٹ سسٹمز نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر جارحیت کا حساب درست وقت اور درست نشانے سے لیتا ہے۔سینئر صحافی صدیق ساجد نے کہا کہ بھارتی اہداف، عزائم اور خطے میں بالادستی کے خواب بنیان مرصوص کی ضرب سے زمین بوس ہوئے، دنیا نے طاقت کا توازن اصل میں بدلتے دیکھا۔سلمان غنی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ہر غرور کو خاک میں ملا دیا۔