تجارتی خبریں

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.65روپے سے گھٹ کر278.50روپے پر ا? گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر280.85روپے پر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن ا?ف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 14پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر 309.30روپے سے بڑھ کر309.44روپے ہو گئی تاہم 54پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر366.99روپے سے کم ہو کر 366.45روپے پر ا? گئی۔