تجارتی خبریں

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی کے بعد 226,337 روپے سے کم ہو کر 225,480 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 207,476 روپے سے کم ہو کر 206,690 روپے ہوگئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,523 ڈالر سے کم ہو کر 2,515 ڈالر ہو گئی۔