شادی یا کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے یہ فارمولا ضرور استعمال کریں
چہرہ خوبصورت بنائیں
چار چمچ دودھ،1 چمچ شہد،2 چمچ بیسن،ان تینوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور مکس کرنے کے بعد اس پیسٹ کو اچھی طرح چہرے پر لگائیں۔اور 10 منٹ بعد منہ دھو لیں۔آپ کو اسی وقت واضح فرق محسوس ہو گا۔شادی یا کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے یہ فارمولا ضرور استعمال کریں۔
ہاتھوں کی حفاظت کریں
رات کو سونے سے پہلے گلیسرین اور عرقِ گلاب ملا کر ہاتھوں کا مساج کریں۔
انڈے کی سفیدی میں پھٹکری مکس کر کے ناخنوں اور کہنیوں پر ملیں۔میل صاف ہو جائے گا۔
سخت اور کھردرے ہاتھ ملائم کرنے کے لئے پٹرولیم جیلی میں کاربالک ایسڈ ملا کر مساج کریں۔
ناخن کی صفائی کے لئے روغن بادام میں سفید آیوڈین ملا کر اس میں روئی بھگو کر ناخن صاف کریں۔