کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے ، جام کمال خان
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے بازار میں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ نے کمشنر کوئٹہ کو ہدایت جاری کی کہ واقعہ کے تمام پہلوﺅں کی تحقیقات کی جائیںذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔