لیویز اہلکاروں پر حملے میں دو جوان زخمی ہوئے ہیں،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہے کوئٹہ میں شاپنگ مالز بند کرنے کیلئے انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کررہی تھی کہ شاپنگ مال انتظامیہ نے لیویز جوانوں کو زدوکوب شروع کردی ،حکومت بلوچستان نے شام 6 بجے کے بعد مارکیٹز بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،لیویز اہلکاروں پر حملے میں دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ مارکیٹیں بند کررہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی کس فریق کی فائرنگ سے ہوا، جائزہ لیا جارہا ہے۔