غیور عوام کا شکریہ جو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
اسلام آباد:پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں سرخرو کیا ، غیور عوام کا شکریہ جو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں ، ہماری تمام ہمددردیاں شہداءکے خاندانوں کے ساتھ ہیں ،
پاکستان نے ان اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے ہمارے ملک پر حملے ہورہے تھے،پوری کوشش تھی سول آبادی کو نقصان نہ پہنچے ،بھارت نے مساجد اور بچوں اور خواتین پر حملے کرکے بربریت کا مظاہرہ کیا،کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر ہماری خودمختاری پر دوبارہ حملہ کیا جائے گا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیراعظم اور وزراءنے مشکل وقت اہم فیصلے کئے ۔پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان افواج پاکستان نے کہاکہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں معصوم شہری شہید ہوئے، جس کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کیا اللہ کے شکر گزار ہیں اس نے ہمیں فتح دی،
پاک افواج نے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی اہداف کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، پونچھ میں ریڈار اسٹیشن تباہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈرون سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، سورت گڑھ، سرسہ ، آدم پور ، اونتی پورہ ، پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی بہادر اور غیور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، جو اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہے، ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیںفوجی ترجمان نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر ان جگہوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں آزاد کشمیر کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کی جاتی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاکستان کا بھارت کو جواب بروقت اور تاریخی رہا ہے، پاکستان نے ان اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے ہمارے ملک پر حملے ہورہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں فتح سے نوازا، پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت کے ساتھ کیے تاکہ سول آبادی کو کوئی نقصان نہ پہچنے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، ہم نے دشمن کے خلاف فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کا استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، ہم نے دشمن کے خلاف فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کا استعمال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر ہماری خودمختاری پر حملہ کیا جائے گا تو بھرپور جواب دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پاکستان نے اپنی وسیع تر ٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل سے استعمال کیا، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ بھارت کی جارحیت کے خلاف شروع کیا گیا،پاکستان کا بھارت کو جواب ایک نصابی نمونہ تھا،زمین، فضا، سمندر اور سائبر محاذ پر دشمن کے اہم اہداف تباہ کیے گئے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے،مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،
اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے فتح سے نوازا،الحمدللہ ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا،پاک فوج نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کا استعمال کیا،بھارتی چیک پوسٹوں پر سفید پرچم لہرائے جانے تک حملے جاری رکھے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کے جذبے، حوصلے اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں ہمارے حوصلے کو بڑھایا، پاکستان کے ان نوجوانوں کے بھی مقروض ہیں جو سائبر اور انفارمیشن کے محاذ پر صف اول کے سپاہی بنے، پاکستان کے متحرک اور بہادر میڈیا کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے بھارت کے پروپیگنڈا اور جنگی جنون کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص یعنی آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر، وطن کےدفاع میں متحد ہوکر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بہترین مظاہرہ کیا،
مسلح افواج بالخصوص پاکستان کے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی قائدانہ صلاحیتوں اور جرت مندانہ فیصلوں کی بھی قدر دان ہیں، جنہوں نے ملک کو اس نازک موڑ پر درست سمت میں رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ راجوڑی اور نوشیرہ میں موجود ملٹری اینٹلی جنس کی یونٹس اور ان کی فیلڈ عناصر جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پراکسیز کو سپورٹ دیتے تھے ان کو بھی ختم کیا گیا جب کہ لائن آف کنٹرول کے باہر وہ تمام آرٹلری، لاجیسٹک اور پوسٹیں جو آزاد کشمیر میں شہریوں پر فائرنگ کرتی تھی ان پر شدید اور مسلسل جوابی کارروائی کی گئی، یہاں تک کہ انہوں نے سفید جھنڈے لہرادیے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاکہ عوام میں خوف پھیلایا جاسکے اور ان کو ڈرایا جاسکے، اس کے رد عمل میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی مسلح ڈرون بھارت کے دارالحکومت نئی دلی سمیت بڑے شہروں اور مقبوضہ کشمیر سے لے کر گجرات تک مسلسل پرواز کرتے رہے تاکہ پاکستان کی صلاحیت کا نہ صرف اظہار کیا جاسکے بلکہ یہ بتایا جاسکے اس ڈرون کے ڈومینز کا موجودہ وار فیئر میں کوئی فائدہ نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں ان بھارتی اہم مواصلاتی اور انفراسٹکچر نظام کو مفلوج کیا گیا جو بھارتی افواج استعمال کررہی تھیں، یہ یاد رہے کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگیں صلاحیتیں موجود ہیں، جن میں کچھ کا استعمال محدود سطح پر کیا گیا جب کہ کئی صلاحیتیں آئندہ کے لیے محفوظ رکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے باوجود میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے مقابلے میں پاکستان کا ردعمل نہایت درست، متوازن اور محدود نوعیت کا رہا۔لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے سائبر حملے بھی کیے، سائبر حملوں سے بھارتی مواصلات اور انفرااسٹرکچر نظام کو مفلوج کیا، پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جنگی صلاحتیں موجود ہیں، چند صلاحیتوں کا اظہار کیا اور باقی آئندہ کے لیے ہے، پاکستان کا رد عمل محدود نوعیت کا تھا، اپنے ٹارگٹس میں یقینی بنایا کہ عام شہری متاثر نہ ہوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ یہ ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت پراکسی کے ذریعے دہشت گردی کررہا ہے،قوم متحد ہوکر مادر وطن کے تحفظ کے لیے کھڑی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج ہمارا فخر، پاکستان زندہ باد، ہم نے تمہیں بتایا تھا کہ اپنی مرضی سے جواب دیں گے، قوم کو بتایا تھا کہ جب ہم وار کریں گے تو پوری دنیا دیکھے گی، ہم نے تمہیں کہا تھا کہ یہ بہادر جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں، ہمارا مذہب، کلچر اور پروفیشنلزم ہمیں شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، بھارتی میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی یہ مانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے آفیسر، سپاہی ، ایئرمین اور سیلر کے مشکور ہیں، جنہوں نے جرات پیشہ وارانہ مہارت سے میدان جنگ میں کامیابی کو ممکن بنایا۔ پاکستان کی مسلح افواج نوجوان کے جذبے، حوصلے اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں حوصلے کو بڑھایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آخر میں سورة انفال کی یہ آیت بھی پڑھی جس کا ترجمہ تھا ” اور وہ تو اپنی تدبیریں کررہے تھے او ر اللہ اپنی تدبیریں کررہا تھا “۔ پاکستان زندہ باد ۔
اس موقع پر پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل رب نواز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد سے ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے، ہم نے اپنی تیاری کو برقرار رکھا، فالس فلیگ کے فوری بعد ہم متحرک ہوئے، ہم سمندر میں ہر طرح کی جارحیت کے لیے تیار تھے، بھارتی نیوی کی سرگرمی پر ہماری مسلسل نظر تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگلی بار جب بھارت پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا ارادہ کرے تو یاد رکھے کہ ہمارا ردعمل ہمارے الفاظ سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔وائس ایڈمرل رب نواز نے بتایا کہ 9 مئی کو بھارتی نیوی پاکستانی ساحل سے 400 نوٹیکل میل پر تھی،
کوئی بھی جارحیت ہوتی ہم ردعمل کیلئے تیار تھے، ہم بھارتی ائیرکرافٹ کیئریر کی نقل و حرکت کو بھی مسلسل مانیٹر کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دشمن کو جارحیت نہ کرنے پرمجبور کردیا، کراچی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار تھے، تمام پورٹس، شپنگ کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔
پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کا کوئی ثانی نہیں، پاک فضائیہ اور بھارتی فضائیہ کا مقابلہ 6-0 رہا، ہم نے خطرے کو ختم کردیا، اینٹی ڈرون سسٹم نے دشمن کے ڈرونز کو جام کرکے غیرموثر کردیا،
پاکستان نے اپنا بنایا جی پی ایس جیمنگ سسٹم استعمال کیا، یہ ڈرون جیسے ہی آبادی کی طرف گرادیے جاتے، ہم نے ان کے جی پی ایس میں ’ایرر‘ شامل کیے، براہموس میزائل 3 ہزار کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آئے، براہموس کو سورت گڑھ سے رفیقی ایئر بیس پر فائر کیا گیا۔ایئروائس مارشل اورنگزیب نے بتایا کہ ہم نے ان کے جی پی ایس میں خلل پیدا کیے، ان ’ایررز‘ نے براہموس کی ’سی ای پی‘ تیز ہوگئی، سی ای پی بڑھنے سے براہموس کی ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی، سکھر میں شہباز فیلڈ پر فائر کیا براہموس ایئرفیلڈ سے گزرتا پڑوسی ملک کی طرف گیا، بھارت نے پڑوسیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔