Uncategorizedقومی خبریں

عمران خان انقلاب کے نام پر اپنی سیاست چمکا رہا ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان انقلاب کے نام پر اپنی سیاست چمکا رہا ہے عمران خان کا سیاسی بیانیہ اور سیاست دفن ہو چکی ہے، عمران خان حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم مت دیں، وہ اب چھ صدی تک اسلام آباد نہیں آ سکتے کیوں کہ عوام ساتھ چھوڑ چکی ہے عمران خان نے کہا کہ ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے عمران خان کی تیاری صرف اسلحہ اور ڈنڈے جمع کرنے پر تھی ، خونی لانگ مارچ کی پوری تیاری تھی خیبر پختونخوا اور وفاق کی پولیس کو آمنے سامنے کیا گیاعوام نے ٹی وی سکرینز پر دیکھا کہ مارچ کے شرکائ اسلحہ لیے ہوئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پریس ٹاک میں حیران کن انکشافات کیے ہیں، عمران خان نے آج خود تسلیم کیا کہ وہ ہار کر واپس گئے ہیں، جب غنڈہ گردی کی نیت ہو تو ایسے ہی نتائج نکلتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 189 روپے پر عمران خان نے پہنچائی، یہ نالائقی اور نااہلی کا بوجھ آ ج عوام بھگت رہی ہے جس کے باعث مشکل فیصلہ کرنا پڑا، 30 روپے پیٹرول مہنگا کرنے کے آپ کے وعدے کا بوجھ ہم نے اٹھایا، آپ نے آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرول 30 روپے مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا تھا، مشکل فیصلہ عوام کے لیے منصوبہ بندی کر کے مہنگا کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ایک قدم بڑھے، الیکشن کمیشن کو ہم نے خودمختار کیاہے، الیکشن کمیشن کا خود مختار، غیرجانبدار اور منصفانہ ہونا آئین میں درج ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ای وی ایم مشین ٹھیک نہیں تو چڑھائی کردی، آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار لینے والے کو کیا پتہ منصفانہ الیکشن کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ناکام ہوگئے تو دھمکی دیتے ہیں کہ عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے، عمران خان گولی کھائیں اور سکون کی نیند سوئیں، ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں، 6 دن کا الٹی میٹم مت دیں، آپ 6 صدی تک اسلام آباد واپس نہیں آسکتے، سپریم کورٹ نے 11 اپریل کی رات اپنی پوزیشن واضح کردی تھی، اس رات سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو ریورس کیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ پوزیشن واضح ہوگئی تھی کہ وہ آئین کیساتھ ہے، آپ اداروں اور سپریم کورٹ کو دھمکیاں نہ دیں، عمران خان کہتا تھا کہ وقت ہے سپریم کورٹ اور نیوٹرل بھی سوچ لیں، عوام نے اپنی ترقی اور روزگار کیساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔عمران صاحب!لانگ مارچ ناکام ہونے کے بعد نیوز کانفرنس نہیں کی جاتی آپ خیبرپختونخوا سے نکلے اور اسلام آباد پہنچ گئے، کون سی رکاوٹ تھی آپکے راستے میں عمران خان اپنے کارکنوں کے گھر تو گئے لیکن شہید پولیس اہلکاروں کے گھر کیوں نہیں گئے؟اصل کہانی یہ ہے کہ عوام نے آپ کو مسترد کردیا ہےانقلاب کا نعرہ لگانے والے مسلح جتھوں کو عوام نے مسترد کیا ہے عمران صاحب!پٹرول مہنگا کرنے کا آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا تھاپٹرولیم پر دی جانے والی سبسڈی کو آپ کے وزیر خزانہ نے مسترد کیا تھاعمران صاحب!عوام جو بوجھ آج بھگت رہی ہے یہ آپ کی نااہلی اور نالائقی کا نتیجہ ہےرینجرز اور پولیس کے 18اہلکار زخمی ہوئے لیکن ایک ربڑ کی گولی کا بھی استعمال نہیں کیا گیا آپ نے پولیس والوں پر تشدد کرایا، بلیو ایریا کے درختوں کو ا?گ لگوائی وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کی فلاح کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ہم اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے کھانے والے نہیں،مریم اورنگزیب نے کہا ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی الیکشن چوری کرنے والے کو کیا پتا منصفانہ الیکشن کیا ہوتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے، طریقہ کار الیکشن کمیشن طے کرے گا عمران خان انقلاب کے نام پر اپنی سیاست چمکا رہا ہے عمران خان کا سیاسی بیانیہ اور سیاست دفن ہو چکی ہے عمران خان 6دن میں واپس نہیں ا?ئے گا کیوں کہ عوام ساتھ چھوڑ چکی ہے عمران خان صاحب !روزانہ اداروں اور سپریم کورٹ کو دھمکیاں نہ دیں قومی سلامتی اور چارٹر ا?ف اکانومی پر بیٹھے کو تیار نہ ہونے والا اب بیٹھنے کو تیار ہے جو جلسہ نہیں کر سکا وہ لانگ مارچ کیا کرے گا۔