بین الاقوامی خبریں

مسجد الاقصیٰ پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں، 160 سے زائد افراد زخمی

رملہ:مسجد الاقصیٰ کے قریب فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 160 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ فلسطینیوں نے پتھر، بوتلوں اور آتش گیر مواد کے ذریعے اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جواب میں پولیس نے فلسطینیوں کے خلاف ربر کی گولیاں اور اسٹن دستی بموں کا استعمال کیا۔ فلسطینی ریڈکراس کے مطابق مسجد الاقصیٰ اور نواحی علاقوں میں ہونے والی ان جھڑپوں میں 163 فلسطینی اور چھ اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔