قومی خبریں

چھوٹے کسانوں کو 20 لاکھ روپے تک قرض دیا جائیگا،شوکت ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب جوان کے ساتھ کامیاب کسان پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے،۔ چھوٹے کسانوں کو 20 لاکھ روپے تک قرض دیا جائیگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اب تک 10 ہزار نوجوانوں کو قرض دیا گیا ہے۔ یہ تعداد آئندہ 3 سال تک لاکھوں میں ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا نچلی سطح تک ترقی کیلئے منصوبہ انقلابی حیثیت رکھتا ہے، انہون نے کہا نچلی سطح تک لوگوں کو روزگار کیلئے بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا چاہتے ہیں لوگ خود بھی کاروبار کریں ساتھ لوگوں کی بھی مدد کریں۔ انہوں نے کہا ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جا رہے ہیں فوری اثر نظر آئیگا۔ انہوں نے کہا لاکھوں کی تعداد میں قرض دیں گے تو معاشی ترقی تیز ہو گی،