کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرلی
سکردو : کوئٹہ کے کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی سب سے ا±ونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی، وہ قراقرم سلسلے کی چوٹی سر کرنے والے بلوچستان کے پہلے فرد بن گئے۔ براڈ پیک دنیا کی 12ویں اور پاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی ہے، دشوار گزار اوربرف پوش پہاڑی راستوں سے گزرتے ہوئے بیس کیمپ سے چوٹی تک تقریبا 60 گھنٹوں میں منزل تک پہنچے۔مراد علی کا کہنا ہے کہ پہاڑوں کےدیس میں کوہ پیماوں کی ناقدری ہے، مہم جوئی کے دوران 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوستوں نے سفری اخراجات برداشت کرنے میں مدد کی۔ بلندوبالا چوٹی سر کرنے کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو پیغام دینا ہے کہ اگر جذبہ اور ہمت ہو تو پھر سب کچھ ممکن ہے۔