قومی خبریں

قومی اسمبلی ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی کے معاملے پر قرارداد پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فرانس میں سرکاری سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پیش کی جانیوالی قرارداد پربحث کے حوالے سے تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے،بحث کے بعد قرارداد کی منظوری دی جائے گی۔قرارداد کے متن پر اپوزیشن کے احتجاج کے بعدسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اور حکومت کو مشترکہ قرارداد لانے کا کہتے ہوئے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا ۔منگل کو اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جس پر ایوان نے قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی معطل کر دی۔ فرانسیسی میگزین کی جانب سے سرکاری سرپرستی میں توہین رسالت کیخلاف فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی ۔ رکن اسمبلی امجد علی خان نے بطور پرائیوٹ ممبر قرارداد پیش کی ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ف کے ارکان اسمبلی میں موجود رہے ۔تحریک انصاف نے اپنے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ن لیگ کے 34 اراکین جبکہ جے یو آئی کے 7 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن ایوان میں موجود تھے۔ ایوان میں پیش کی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیپڈو کی طرف سے یکم ستمبر 2020 ءکو ناموس رسالت کی گستاخی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی پرزور مذمت کرتا ہے